چمن میں فورسزنے پاک افغان سرحدی علاقے سے بارود سے بھری گاڑی پکڑلی

سیکیورٹی فورسزنے گاڑی سے دودہشتگردوں کو بھی گرفتارکرلیا جس میں سے ایک خودکش کش حملہ آوربھی ہے


ویب ڈیسک April 08, 2017
بارود سے بھری گاڑی افغانستان سے آرہی تھی، سیکیورٹی ذرائع فوٹو: فائل

سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اداروں کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بارودی مواد سے بھری گاڑی اورایک خودکش حملہ آورسمیت 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکپسریس نیوزکے مطابق چمن میں سیکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پربارودی مواد سے بھری ایک گاڑی اوراس میں سواردودہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔ فورسز نے گاڑی میں موجود بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے لیے کوئٹہ نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ طلب کرلیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بارودی مواد سے بھری گاڑی افغانستان سے لائی گئی تھی، گاڑی سے دو دہشتگردوں کو بھی گرفتار کرلیا جس میں سے ایک خودکش کش حملہ آور بھی ہے۔ دہشت گرد اگراپنی مکروہ سازش میں کامیاب ہوجاتے تو بڑی تباہی پھیل سکتی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں