کراچی کے علاقے گلشن معمار میں پولیس کا سرچ آپریشن اسلحہ برآمد

خالی پلاٹ سے ملنے والا اسلحہ قابل استعمال اور ایم کیو ایم لندن کا ہے، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار


ویب ڈیسک April 08, 2017
برآمد ہونے والے اسلحے میں 2 ایل ایم جیز، اسنائپر، 3 کلاشنکوف، 8 ایم ایم ،  9 ایم ایم اور ایک جی تھری شامل ہے، راؤ انوار : فوٹو : فائل

پولیس نے سپر ہائی وے پر گلشن معمار کے قریب سرچ آپریشن کے دوران ایک خالی پلاٹ سے بھاری تعداد میں اسلحہ وبارود برآمد کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں سپرہائی وے پر احسن آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے خالی پلاٹ سے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ پولیس نے مصدقہ اطلاعات پر احسن آباد میں سرچ آپریشن شروع کیا تو نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کردی فائرنگ کے تبادلے میں ایم کیوایم لندن کا سیکٹر انچارج نسیم اجمیری فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے تاہم خالی پلاٹ سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے، برآمد ہونے والے اسلحے میں 2 ایل ایم جیز، اسنائپر، 3 کلاشنکوف، 8 ایم ایم ، 9 ایم ایم اور ایک جی تھری سمیت سیکڑوں کی تعداد میں گولیاں بھی شامل ہے جب کہ پلات سے بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک

راؤ انوار کے مطابق پلاٹ پر ایم کیوایم لندن کے سیکٹر انچارج منصور عرف کالی کا قبضہ تھا اور برآمد ہونے والا اسلحہ بھی سیاسی جماعت کا ہے جب کہ مفرور ہونے والے سیکٹر انچارج نسیم اجمیری کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں