عزیر بلوچ پولیس پر حملے سے متعلق مقدمے میں بری

ملزمان کسی اور مقدمہ میں گرفتار نہیں تو انہیں رہا کردیا جائے، عدالت کا حکم


ویب ڈیسک April 08, 2017
عزیر بلوچ لیاری میں قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم سے متعلق مقدمات میں نامزد ہے، فوٹو؛ فائل

ماتحت عدالت نے لیاری میں آپریشن کے دوران پولیس پر حملے سے متعلق کیس میں عزیر بلوچ اور اس کے بھائی زبیر بلوچ کو بری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیشن جج کراچی جنوبی کی عدالت میں لیاری میں آپریشن کے دوران پولیس پر حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، سماعت کے لیے عزیر بلوچ اور اس کے بھائی زبیر بلوچ کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں لایا گیا۔

سماعت کے دوران استغاثہ عزیر بلوچ اور اس کے بھائی پر الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا، جس پر عدالت نے دونوں ملزمان کو مقدمے سے باعزت بری کردیا جب کہ مقدمے میں نامزد دیگر مفرور ملزمان فیصل نیازی،بادشاہ خان،نعیم لاہوتی اور جہانگیر خان کی گرفتاری کے لیے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے کراچی سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کسی اور مقدمہ میں گرفتار نہیں تو انہیں رہا کردیا جائے۔

واضح رہے کہ عزیر بلوچ لیاری میں قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم سے متعلق مقدمات میں نامزد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں