پاکستانی ہاکی پلیئرز بھارت سے وطن واپس پہنچ گئے

ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے انتطامات تو اچھے تھے لیکن کچھ لوگوں کے احتجاج پر وطن واپس آنا پڑا۔


ویب ڈیسک January 16, 2013
ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے انتطامات تو اچھے تھے لیکن کچھ لوگوں کے احتجاج پر وطن واپس آنا پڑا۔ فوٹو: اے ایف پی/عارف علی

ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے دھمکیوں کے بعد پاکستان کے 9 کھلاڑی انڈین ہاکی لیگ چھوڑ کر وطن واپس آگئے۔

انڈین ہاکی لیگ میں شرکت کے لئے جانے والے 8 کھلاڑی راشد محمود، شفقت رسول، محمد عرفان، رضوان سینئر، فرید احمد، محمد توثیق، عمران بٹ اور رضوان جونئیر دہلی سے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے جبکہ کاشف شاہ واہگہ کےراستے لاہور آئے۔

لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ بھارت میں ان کی سیکیورٹی کے انتطامات تو اچھے تھے لیکن کچھ لوگوں کی جانب سے احتجاج پر وطن واپس آنا پڑا۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ مستقبل میں اگر بھارت میں حالات سازگار ہوئے تو وہ کھیلنے ضرور جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |