پاکستانی ہاکی پلیئرز بھارت سے وطن واپس پہنچ گئے
ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے انتطامات تو اچھے تھے لیکن کچھ لوگوں کے احتجاج پر وطن واپس آنا پڑا۔
ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے دھمکیوں کے بعد پاکستان کے 9 کھلاڑی انڈین ہاکی لیگ چھوڑ کر وطن واپس آگئے۔
انڈین ہاکی لیگ میں شرکت کے لئے جانے والے 8 کھلاڑی راشد محمود، شفقت رسول، محمد عرفان، رضوان سینئر، فرید احمد، محمد توثیق، عمران بٹ اور رضوان جونئیر دہلی سے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے جبکہ کاشف شاہ واہگہ کےراستے لاہور آئے۔
لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ بھارت میں ان کی سیکیورٹی کے انتطامات تو اچھے تھے لیکن کچھ لوگوں کی جانب سے احتجاج پر وطن واپس آنا پڑا۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ مستقبل میں اگر بھارت میں حالات سازگار ہوئے تو وہ کھیلنے ضرور جائیں گے۔