کراچی حصص مارکیٹ میں غیر متوقع تیزی73 پوائنٹس ریکور

60 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں، مارکیٹ سرمائے میں 19 ارب روپے کا اضافہ۔


Business Reporter January 16, 2013
غیرمتوقع تیزی نچلی قیمتوں پر حصص کی خریداری رحجان بڑھنے اور بیشتر بڑے حجم کی کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے توقعات پر سرمایہ کاری بڑھنے کے باعث رونما ہوئی۔ فوٹو : آن لائن

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو اتارچڑھائو کے بعد غیر متوقع پر تیزی رونما ہوئی جس سے60 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں اور حصص کی مالیت میں بھی18 ارب93 کروڑ5 لاکھ24 ہزار212 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

غیرمتوقع تیزی نچلی قیمتوں پر حصص کی خریداری رحجان بڑھنے اور بیشتر بڑے حجم کی کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے توقعات پر سرمایہ کاری بڑھنے کے باعث رونما ہوئی۔ ماہرین اسٹاک وتاجران کا کہنا تھا کہ بدھ کو کاروبار کے آغاز پر مندی کے بادل چھائے رہے۔

جس سے ایک موقع پر71.85 پوائنٹس کی مندی سے انڈیکس کی16100 کی حد بھی گرگئی تھی لیکن مندی کے دورانیے میں دوراندیشن سرمایہ کاروں نے نچلی قیمتوں پر مستحکم کمپنیوں کے حصص میں سرمایہ کاری کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوئے اور ایک موقع پر116.65 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی16200 کی حد بھی بحال ہوگئی تھی،کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس73.58 پوائنٹس اضافے سے 16181.47 ہو گیا ۔



جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 47.38 پوائنٹس کے اضافے سے13244.14 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 137.41 پوائنٹس کے اضافے سے28135.02 ہو گیا، کاروباری حجم منگل کی نسبت59.87 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 9 کروڑ60 لاکھ64 ہزار660 حصص کے سودے ہوئے۔

جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار327 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں196 کے بھائو میں اضافہ، 114 کے داموں میں کمی اور17 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |