لاہورمیں مردم شماری ٹیم پر خودکش حملے کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل

5 رکنی ٹیم میں پولیس، سی آئی اے، سی ٹی ڈی، ایم آئی اور آئی بی کے افسران شامل ہیں


ویب ڈیسک April 08, 2017
5 رکنی ٹیم میں پولیس، سی آئی اے، سی ٹی ڈی، ایم آئی اور آئی بی کے افسران شامل ہیں، فوٹو؛ ایکسپریس

پنجاب حکومت نے سانحہ بیدیاں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب حکومت نے گزشتہ دنوں بیدیاں روڈ پر مردم شماری کی ٹیم پر ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی۔ صوبائی سیکریٹری داخلہ کے حکم پر تشکیل دی جانے والی 5 رکنی جے آئی ٹی کی سربراہی ایس ایس پی ڈاکٹر اقبال کریں گے جب کہ تحقیقاتی ٹیم میں سی آئی اے پولیس، سی ٹی ڈی، آئی بی اور ایم آئی کے افسران شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: لاہور میں مردم شماری ٹیم پر خود کش حملہ

جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے دہشت گردی کی کارروائی کے حوالے سے شواہد کا جائزہ لے کر رپورٹ صوبائی حکومت کو پیش کرے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مردم شماری ٹیم کی گاڑی کا ڈرائیور زیر حراست

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پر مردم شماری کی ٹیم پر خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں 4 فوجی جوانوں سمیت 6 افراد شہید اور 18 زخمی ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔