فوج بھی ہرپاکستانی کی طرح پاناما کیس کے فیصلے کی منتظرہے آئی ایس پی آر

برطانیہ میں پاناما کیس سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب کو سیاق و سباق سے ہٹ کرلیا گیا، میجر جنرل آصف غفور


ویب ڈیسک April 08, 2017
برطانیہ میں پاناما کیس سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب کو سیاق و سباق سے ہٹ کرلیا گیا، میجر جنرل آصف غفور، فوٹو؛ فائل

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفورنے گزشتہ دنوں برطانیہ میں پاناما کیس سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اپنے بیان کی وضاحت جاری کی ہے۔



پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل آصف غورنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکہا کہ گزشتہ دنوں برطانیہ میں پاناما کیس سے متعلق پوچھے گئے سوال پران کے جواب کو سیاق و سباق سے ہٹ کرلیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج بھی تمام پاکستانیوں کی طرح پاناما کیس کے انصاف پرمبنی فیصلے کی منتظرہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔