بجلی چوری اور زائد بلنگ سے نمٹنے کیلیے کمپیوٹرائزیشن کا فیصلہ

پائلٹ پراجکٹ کے طور پر پہلے مرحلے میں آئیسکو، لیسکو، میپکو اور حیسکو میں میٹرریڈنگ اینڈ بلنگ سسٹم نافذ کیا جائیگا۔


Irshad Ansari January 16, 2013
پائلٹ پراجکٹ کے طور پر پہلے مرحلے میں آئیسکو، لیسکو، میپکو اور حیسکو میں میٹرریڈنگ اینڈ بلنگ سسٹم نافذ کیا جائیگا۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں بجلی چوری اور اوور بلنگ کی روک تھام کیلیے عالمی بینک کے تعاون سے آٹومیشن پروگرام کے تحت کمپیوٹرائزڈ میٹر ریڈنگ اینڈ بلنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر پہلے مرحلے میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو)، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)، ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی(میپکو) اور حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(حیسکو) میں کمپیوٹرائزڈ میٹرریڈنگ اینڈ بلنگ سسٹم نافذ کیا جائیگا جس کے لیے آئیسکو نے پی سی ون تیار کرلیا ہے جو آئندہ ماہ منظوری کیلیے پیش کیا جائیگا۔

ذرائع نے بتایا کہ آئیسکو کی طرف سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی سمیت دیگر علاقوں میں ساڑھے3 ارب روپے کی لاگت سے کمپیوٹرائزڈ میٹر ریڈنگ اینڈ بلنگ سسٹم شروع کیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |