کبھی فکسنگ میں ملوث نہیں رہامحمد عرفان

بکیزکی پیشکش سےحکام کوآگاہ کرنےمیں ناکام رہاجس کی وجہ سےپوری قوم سےمعافی مانگی تھی،محمد عرفان


Sports Reporter April 08, 2017
بکیزکی پیشکش سےحکام کوآگاہ کرنےمیں ناکام رہاجس کی وجہ سےپوری قوم سےمعافی مانگی تھی،محمد عرفان ۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR: محمد عرفان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ کبھی فکسنگ میں ملوث نہیں رہے۔

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں محمد عرفان کو ایک سال معطلی کی سزا دینے کے ساتھ 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا تھا، اس فیصلے کے بعد پریس کانفرنس میں بھی انہوں نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث نہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :توقیر ضیاء نے ناصر جمشید کو مرکزی کردار قرار دیدیا

گزشتہ روز وضاحت کیلیےعرفان نے ایک بار پھر سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ چند لوگ مجھے اس طرح پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :علیم ڈار بھی فکسرز کو سخت سزا دینے کے حامی

محمد عرفان نے کہا کہ ریکارڈ اور وضاحت کیلیے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ میں نے کبھی بھی اسپاٹ یا میچ فکسنگ نہیں کی، میں بکیز کی پیشکش سے حکام کو آگاہ کرنے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے پوری قوم سے دیانت داری کے ساتھ معافی مانگی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔