کالعدم گروپ جند اللہ کے لوگ لانگ مارچ پر حملہ کر سکتے ہیں رحمان ملک

طاہر القادری کو فراہم کردہ فنڈز کے ثبوت اور ویڈیوز کل میڈیا کو دوں گا، رحمان ملک


ویب ڈیسک January 17, 2013
وزیر داخلہ نے کہا کہ طاہرالقادری نے سپریم کورٹ کو سیاست میں ملوث کرنے کی کوشش کی اور یہ تاثر دیا کہ انہیں عدالتی فیصلے کا پہلے سے علم تھا۔ فوٹو: پی آئی ڈی/ فائل

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کالعدم گروپ جند اللہ کے لوگ لانگ مارچ پر حملے کے لئے راولپنڈی پہنچ گئے ہیں اور اگرکوئی دہشت گردی کا واقعہ پیش آتا ہے تو ذمہ دارڈاکٹر طاہر القادری ہوں گے کیونکہ انہوں نے حکومت کی انٹیلجنس رپورٹس کو ماننے سے انکار کر دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ طاہر القادری کو کل تک دھرنا ختم کر کے اسلام آباد سے چلے جانا چاہئے، اگر وہاں ایک بچہ بھی نمونیے سے مرا تو مقدمہ طاہرالقادری کے خلاف درج ہو گا، انہوں نے طاہر القادری سے گزارش کی کہ وہاں موجود بچوں، خواتین اور بزرگوں کی خاطر واپس چلے جائیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ لانگ مارچ پر ٹارگیٹڈ آپریشن کا منصوبہ تیار کر لیا ہے لیکن آپریشن لال مسجد جیسا نہیں ہو گا، انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری نے سپریم کورٹ کو سیاست میں ملوث کرنے کی کوشش کی اور یہ تاثر دیا کہ انہیں عدالتی فیصلے کا پہلے سے علم تھا۔ رحمان ملک نے سوال کیا کہ ایف 16 میں 40 منٹ تک طاہر القادری کہاں گئے تھے؟ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کو فراہم کردہ فنڈز کے ثبوت اور ویڈیوز کل میڈیا کو دوں گا۔ رحمان ملک نے طاہر القادری کو چیلنج دیا کہ ان سے کسی بھی ٹی وی چینل پر آ کر براہ راست مناظرہ کریں اور وہ ثابت کر دیں گے کہ طاہرالقادری جھوٹ بولتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے اس دھرنے کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے، انہوں نے اپوزیشن کے 10 نکات کا خیر مقدم بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |