بھارتی فوج کشمیری کھلاڑیوں کے پیچھے پڑ گئی جعلی حادثے میں کرکٹر شہید کردیا
سری نگر کے علاقے برین نشاط میں کار سوار کرکٹر محمد اشرف پر فوجی گاڑی چڑھادی گئی، موقع پرہی شہید
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اب ریاست کے نامور کھلاڑیوں کے پیچھے پڑ گئی اور حادثے کا شکار بنا کر ایک اور کرکٹرکو شہید کردیا۔
دارالحکومت سری نگر کے علاقے برین نشاط میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے تیز رفتار گاڑی کشمیری کرکٹر محمد اشرف کی کار پر چڑھادی جس کے نتیجے میں معروف کرکٹر محمد اشرف موقع پرہی شہید جبکہ ساتھی ارشد احمد شدید زخمی ہوگیا۔ محمد اشرف ریاستی سطح پر کرکٹ کے کھیل میں نام حاصل کر چکے ہیں، اس سے قبل بھی بھارتی فوج2کرکٹرز کو شہید کرچکی جبکہ تائیکوانڈو کے ابھرتے کھلاڑی کو بھی ابدی نیند سلاچکی ہے۔
کرکٹر اشرف کے شہید ہونے کی خبر پھیلتے ہی لوگ مشتعل ہوگئے اور بھارت مخالف زبردست مظاہرے کیے، مظاہرین نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، وہ مجرم بھارتی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کررہے تھے۔ جموں یونیورسٹی میں ہندوانتہاپسند تنظیموں کے کارکنوں نے ایک فٹ بال میچ کے دوران مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے مسلمان کھلاڑیوں کو سخت ہراساں کیا۔
عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ ہندو انتہا پسند تنظیموں کے40کے لگ بھگ کارکن گراؤنڈ میںآدھمکے اور اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور کشمیروجموںیونیورسٹی کی میزبان ٹیم کے درمیان کھیلاجانے والا میچ زبردستی رکوا دیا۔ ہندو انتہا پسندوں کا کہنا تھا کہ مسلمان طلبا بھارتی قومی ترانہ پڑھے جانے کے وقت کھڑے نہیں ہوئے تھے۔
کشمیری رہنماہلال احمد بیگ کو بھارتی پولیس نے جموں کے علاقے تالاب کھٹی کان میں ان کے گھر سے اور سری نگر میں غلام احمد گلزار کو گرفتارکر لیا گیا، اسی طرح حریت رہنما مسرت عالم بٹ کے ریمانڈ میں 17 اپریل تک توسیع کردی گئی۔ ضلع بڈگام کے علاقے بیروہ میں قابض پولیس نے مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کیا، آنسو گیسکی شیلنگ کی۔ بیج بہاڑہ میں مشتعل نوجوانوں نے بھارت نواز جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما رحیم ویری کے گاڑیوں کے قافلے پر شدید پتھراؤ کیا جبکہ سوپور قصبے سے 2 نوجوان گرفتار کرلیے گئے۔
ایک بیان میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی اور کہا کہ عقل و شعور سے لبریزکشمیرکی نئی نسل بھارت نواز جماعتوں کے جھانسے میں نہیں آئے گی، لوگ فراڈ انتخابات کے موقع پر بھارت مخالف مظاہروں اورریلیوںکا بھر پور انعقاد کریں۔ میرواعظ نے کہاکہ انتخابی ڈھونگ کشمیریوں کے حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہوسکتا۔ اسی طرح سکھ برادری کے 'سکھ انٹلکچوئل سرکل' (ایس آئی ایس) کے چیئرمین نریندر سنگھ خالصہ نے بھی سکھ برادری سے نام نہاد انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔