سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کو بڑی تباہی سے بچالیا 2 دہشتگرد گرفتار

پاک افغان سرحد کے قریب گاڑی سے 80 کلو بارودی مواد پکڑلیا، آئی ایس پی آر

پاک افغان سرحد کے قریب گاڑی سے 80 کلو بارودی مواد پکڑلیا، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کو بڑی تباہی سے بچاتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بارود سے بھری گاڑی پکڑتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پکڑی جانے والی گاڑی میں 80 کلو بارودی مواد رکھا گیا تھا جسے بعدازاں دھماکے سے تلف کردیا گیا۔




آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی کی اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی کو افغان شہر قندھار میں بارودی مواد سے لیس کیا گیا جسے تخریب کاری کے لئے استعمال کیا جانا تھا تاہم بارودی مواد کو تلف کردیا گیا ہے۔
Load Next Story