بلڈنگ کنٹرول کے ملازمین کا مستقلی کیلیے احتجاجی مظاہرہ

نئی بھرتیاں کنٹریکٹ اور ورک چارج ملازمین کے ساتھ زیادتی ہے،مظاہرین

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عارضی ملازم مستقلی کے لیے مظاہرہ کر رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

WASHINGTON:
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجن کے کانٹریکٹ اور ورک چارج ملازمین نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں شریک ملازمین مستقل نہ کیے جانے کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔

اس دوارن مظاہرین نے سڑک پر ٹائر بھی نذر آتش کیے۔ ملازمین نے بتایاکہ وہ گزشتہ کئی سالوں سے محکمہ میں ورک چارج اور کانٹریکٹ ملازمین کی حیثیت سے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں لیکن انتظامیہ اور دیگر حکام کی جانب سے کانٹریکٹ اور ورک چارج ملازمین کو مستقل کرنے کے بجائے ادارے میں نئی بھرتیاں کی جارہی ہیں جو کئی سالوں سے کام کرنے والے ملازمین کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔




انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں کئی محکموں کے کانٹریکٹ اور ورک چارج ملازمین کو مستقل کیا گیا لیکن سندھ بلڈنگ کنٹرول کے ملازمین کو مستقل نہیں کیا جارہا ہے جس کے باعث ملازمین شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہیں۔انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دیگر محکموں کے ملازمین کی طرح انہیں بھی مستقل کیا جائے۔
Load Next Story