مردان میں وین کے کھمبے سے ٹکرانے سے 3 افراد جاں بحق 6 زخمی

جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے، ریسکیو اہلکار


ویب ڈیسک April 09, 2017
زخمیوں کوفوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ریسکیو اہلکار: فوٹو: فائل

تخت بائی میں مسافر وین کھمبے سے ٹکرانے سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مردان کے علاقے تخت بائی میں مسافروین کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کوفوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں