ڈی جی خان میں آپریشن کے دوران رینجرز اہلکار شہید 5 دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشتگردوں میں ذوالفقارعرف زلمی 7 مقدمات میں مطلوب تھا جسکا تعلق بی ایل اے حربیار مری گروپ سے تھا،آئی ایس پی آر

کارروائی کے دوران متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے، آئی ایس پی آر : فوٹو : فائل

KARACHI:
رینجرز کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے نتیجے میں 2 مطلوب دہشتگردوں سمیت 5 ہلاک جب کہ رینجرز کا ایک جوان بھی شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق رینجرز اور حساس اداروں کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقے چھیرہ تھل میں کارروائی کی جس کے دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک جوان کامران شہید ہوگیا جب کہ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: ڈی جی خان میں رینجرز کی گاڑی پرفائرنگ

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران مارے جانے والے 5 دہشت گردوں میں 2 مطلوب ذوالفقار عرف زلفی اور پیر بخش عرف پیرا بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ذوالفقار عرف زلمی 7 مقدمات میں مطلوب تھا جس کا تعلق بی ایل اے حربیار مری گروپ سے تھا جب کہ مارا گیا دوسرا دہشت گرد پیر بخش عرف پیرا 15 مقدمات میں مطلوب تھا جس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔
Load Next Story