پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیریز 11 سے برابر کردی

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 283 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 208 رنز پر ڈھیر ہوگئی


ویب ڈیسک April 09, 2017
ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 283 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 208 رنز پر ڈھیر ہوگئی فوٹو: فائل

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 74 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

گیانا کے پروویڈنس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے گرین شرٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی تو سرفراز الیون نے مقررہ 50 اوورز میں بابراعظم کی شاندار سنچری کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 44.5 اوورز میں 208 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

میزبان ٹیم کی جانب سے این لیوس اور چیڈوک والٹن نے اننگز کا آغاز کیا اوردونوں بلے بازوں نے جارحانہ کھیلنے کی کوشش کی ہی تھی کہ 22 کے مجموعی اسکور پر والٹن 13 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے جس کے بعد لیوس بھی 10 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ شائی ہوپ 15، کیرن پوویل 11، جوناتھن کارٹر 12 اور جیسن محمد ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

میزبان ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر 68 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ایشلے نرس 44، دیوندرا بشو16 اور الزیری جوزیف 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ گرین شرٹس کی جانب سے حسن علی نے 5، محمد حفیظ 2، محمد عامر، شاداب خان اور جنید خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر سنچری بنانے والے بابراعظم کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

اس سے قبل گرین شرٹس کی جانب سے احمد شہزاد اور کامران اکمل نے اننگز کا مایوس کن آغاز کیا اور دونوں بلے باز بالترتیب 5 اور 17 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ ابتدائی 2 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد بابراعظم اور محمد حفیظ کی جانب سے محتاط انداز میں اسکور پر رنز بنانے کا سلسلہ جاری رہا لیکن روایتی طور پر محمد حفیظ وکٹ بچاتے بچاتے 113 کے مجموعی اسکور پر 50 گیندوں پر 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد شعیب ملک 9 اور کپتان سرفراز احمد 26 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز نے 44 برس میں پہلی بار 300 کا ہدف حاصل کیا

چھٹی وکٹ پر بابراعظم اور عماد وسیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 99 رنز کی شراکت قائم کی جب کہ بابراعظم 3 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 125 اورعماد وسیم 43 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینن گبریل نے 2، الزاری جوزیف، دوندرا بشو اور ایشلے نرس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں