اسکرپٹ کے بغیر فنکار کچھ نہیں اداکار سردار کمال
جہاں فلم میکنگ میں نئے رحجانات کو متعارف کرانے کے ساتھ اسکرپٹ کی اہمیت کو بھی سمجھا جارہا ہے۔
اسکرپٹ کے بغیر فنکار کچھ نہیں،اس کو نظر انداز کرکے اچھا رزلٹ کیسے ممکن ہے ان خیالات کا اظہار اداکار سردار کمال نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ فلم ، ٹی وی ،اسٹیج اور ریڈیو میں آج تک جتنے یادگار ڈرامہ ، پروگرام اور فلمیں ہوئیں اس کی بنیادی وجہ ان کا بہترین اسکرپٹ ہی تھا۔ ہالی وڈ او ربالی وڈ میں ہر سال سیکڑوں کی تعداد میں فلمیں بنتی ہیں لیکن ان میں سے چند ایک ہی سال کی بہترین فلمیں ایوارڈز کی حقدار ہوتی ہیں۔
اس کی واضح مثال بالی وڈ کی لے لیں جہاں فلم میکنگ میں نئے رحجانات کو متعارف کرانے کے ساتھ اسکرپٹ کی اہمیت کو بھی سمجھا جارہا ہے اسی لیے آج دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری کا درجہ حاصل کرچکی ہے ۔ انھوںنے کہا کہ ماضی میں ٹی وی ، فلم اور اسٹیج تینوں شعبوں میں ہم بھی کسی سے پیچھے نہیں تھے لیکن جب ہم نے اسکرپٹ کو نظر انداز کرنا شروع کیا تو اس کا نتیجہ ہم سب کے سامنے ہے۔