کرپشن اور مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی فنکار
حکومت کی نااہلی اور ناکامیاں عوام کے پاؤں کی زنجیر بن گئیں ،فنکار بھی پریشان
KARACHI:
موجودہ حکومت کی نااہلی اورناکامیاں ہی آج عوام کے پیروں کی زنجیر بن گئی ہیں ' لوڈشیڈنگ' کرپشن اورمہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔
ان خیالات کا اظہار شوبز کی شخصیات نے ''ایکسپریس سروے'' میں کیا۔ اداکارہ لیلیٰ زبیری نے کہا کہ لوڈشیڈنگ 'کرپشن اورمہنگائی نے عوام کو ڈپریشن کا شکار بنا دیا ہے،آئے روز ہر چیز کے ریٹ بڑھ جاتے ہیں جس سے تنخواہ دار اور مزدوی کرنیوالے لوگوں کا گزارا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ ہم بھی انھی مسائل سے دوچار ہیں کیونکہ جتنا معاوضہ ہمیں مل رہا ہے اس سے دوگنی مہنگائی ہوگئی ہے۔دوسرا لوڈشیڈنگ سے بار،بار ریکارڈنگ رک جاتی ہے ۔ اس سے ایک دن کا کام دو دنوں میں کرنا پڑ رہا ہے جس سے ڈرامہ کا بجٹ بھی بڑھ گیا ہے۔
اداکارہ عذرا آفتاب نے کہا ہم تو متاثر ہوئے ہیں لیکن عام انسان کے لیے تو مشکلات اور مسائل نے ہی انھیں گھیرا ہوا ہے۔وہ روزانہ بڑھتی مہنگائی اور یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی کے بارے میں ہی سوچتا رہتا ہے دوسری طرف طویل ترین لوڈشیڈنگ نے اس کے ہوش اڑا کر رکھ دیے ہیں ۔ لوڈشیڈنگ اور مہنگائی نے قوم کو ڈپریشن کا شکار بنا دیا ہے۔ اسی لیے آج موجودہ حکومت بے بسی کی تصویر بنے چاروں طرف اندھیروں کے سوا کچھ نظر نہیں آرہا' اداکاروپروڈیوسر سلیم شیخ مہنگائی اور لوڈشیڈنگ سے ایک سو نہیں بلکہ ایک سو ایک فیصد مسائل بڑھے ہیں۔
پہلے تو مہنگائی کے ہاتھوں اتنے تنگ تھے اب پچھلے کئی سالوں سے لوڈشیڈنگ کا سامنا کرناپڑ رہا ہے 'بجلی گئی تو پتہ چلتا ہے کہ گیس اور پانی بھی نہیں۔بچے اسکول جانے سے لیٹ ہوجاتے ہیں،ریکارڈنگ پر پہنچیں تو بجلی نہ ہونے کی وجہ سے طویل انتظار کرنا پڑتا ہے۔ اداکار مصطفیٰ قریشی نے کہا کہ تینوں چیزوں نے پوری زندگی کو اپ سٹ کردیا ہے۔ہم جیسے متوسط طبقہ کے لوگ جو اتنے پریشان ہیں تو پھر غریب کا تو بہت بھی برا حال ہوگا۔اتنی انکم نہیں جتنے یوٹیلٹی بلز، روزمرہ استعمال کی چیزیں مہنگی ہوتی چلی جارہی ہیں۔
پوری دنیا میں مہنگائی ہے لیکن وہاں پر عوام کو ریلیف دینے کے لیے متبادل ذرایع حکومت فراہم کرتی ہے۔لوڈشیڈنگ سے ترقی کی رفتار انتہائی کم ہوگئی ہے ، طویل لوڈشیڈنگ سے کام رک گئے ہیں اب تو جگنوئوں کو تلاش کرتا ہوں تاکہ بلبلوں میںڈال کر روشنی حاصل کرسکوں ،لیکن جگنو بھی ناپید ہوگئے ہیں جسے انھوں نے بھی لوڈشیڈنگ کر رکھی ہے۔اداکار نعمان اعجاز نے کہا مہنگائی'کرپشن اورلوڈشیڈنگ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے' جس کا خمیازہ موجودہ حکومت کو شاید بہت بری صورت میں بھگتنا پڑیگا کیونکہ اب عوام کے صبر کا پیمانہ اتنا لبریز ہوچکا ہے کہ انھیں بس ایک ایسی قیادت کی ضرورت ہے جس کے اشارے پر وہ کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں ۔
اداکار شبیر جان نے کہا کہ اتنے مسائل ہیں کہ ان میں سے کس کا ذکر کریں مہنگائی ' کرپشن ' بجلی اور گیس کچھ بھی نہیں،یہاں ہر کوئی جنگل کا بادشاہ بنا ہوا ہے۔ہم سمیت پوری عوام ایسی دلدل میں جارہے ہیں جس کا مستقبل انتہائی بھیانک ہے۔ اب بھی یہ حالات ہیں کہ سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہوگئے ہیں ،ہر کوئی صرف اپنا نظام زندگی چلانے کے بارے میں سوچ رہا ہے اس کے لیے چاہے اسے اپنا آپ بھی بیچنے کو تیار ہوچکے ہیں۔اداکار راشد محمودنے کہا کہ ہر حکومت کی ذمے داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کی ہر ضرورت کا خیال رکھے اور انھیں ریلیف دے ۔
بجلی ، پانی اور گیس وہ چیزیں ہیں جو روزمرہ زندگی کا اہم حصہ ہیں اور ان کا باقاعدہ بل بھی دے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ہمیں یہ ضرورت کے مطابق دستیاب ہی نہیں ہے' جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ ٹھیک نہیں ہے ۔ مڈل کلاس کی جان شکنجے میں آئی ہوئی ہے ۔ اداکارہ مومنہ بتول نے کہا ہم کیا پوری عوام ان مسائل کا شکار ہے ، غریب لوگ دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہوچکا ہے ۔حکومت آج جس بھنور میں پھنس ہے یہ انھی کی نااہلی اورناکامیاں ہیں۔