بفرزون ملزم نے گھر میں گھس کر سابقہ بیوی کو ذبح کردیا

فہیم نے مہوش کو طلاق دیدی تھی، دوبارہ ساتھ رہنے کے انکار پر جھگڑا ہوا


Staff Reporter January 17, 2013
بدھ کی صبح ملزم دوبارہ اپنے سامان کے ہمراہ گھر آیا اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی جس پر مہوش کے انکار پرجھگڑا ہوگیا۔ فوٹو: فائل

بفرزون میں جھگڑے کے دوران ملزم نے گھر میں گھس کر سابقہ بیوی کو ذبح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تیموریہ کے علاقے بفرزون سیکٹر 16-Aمیں فہیم نامی شخص نے اپنی سابقہ بیوی24سالہ مہوش کو تیز دھار آلے کی مدد سے ذبح کر کے ہلاک کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی، تیموریہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے مہوش کو چند ماہ قبل طلاق دیکر علیحدگی اختیار کرلی تھی۔



ملزم فہیم ایک ہفتے قبل واپس گھر آیا تو مالک مکان نے اسے گھر میں داخل ہونے سے منع کیا تھا جس پر ملزم نے بتایا کہ وہ فتویٰ لیکر آیا ہے کہ وہ بیوی کے ہمراہ رہ سکتا ہے تاہم مالک مکان نے فتویٰ ماننے سے انکار کر دیا اور اسے وہاں سے بھگا دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح ملزم دوبارہ اپنے سامان کے ہمراہ گھر آیا اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی جس پر مہوش کے انکار پرجھگڑا ہوگیا اور اس دوران ملزم نے سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیز دھار آلے کی مدد سے اسے ذبح کر دیا، مقتولہ 3 بچوں کی ماں اور اپنے2بھائیوں کے ہمراہ رہائش پذیر تھی جو کہ واردات کے وقت اندر کمرے میں سو رہے تھے، بچے اسکول گئے ہوئے تھے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں