پاکستان ٹیم میں اچھے آل راﺅنڈرز کی کمی ہےانضمام الحق

ہمارے پاس عبدالرزاق اور اظہر محمود کے لیول کے آل راﺅنڈرز موجود نہیں ہیں،انضمام الحق


Sports Desk April 09, 2017
اب ہمارے پاس عبدالرزاق اور اظہر محمود کے لیول کے آل راﺅنڈرز موجود نہیں ہیں،انضمام الحق ۔ فوٹو: فائل

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کو اچھے آل راﺅنڈرز کی کمی کا سامنا ہے جب کہ مصباح الحق اور یونس خان کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اورٹیم میں دونوں سینئر پلیئرز کی کمی محسوس ہوگی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو اچھے آل راﺅنڈرز کی کمی کا سامنا ہے، اب ہمارے پاس عبدالرزاق اور اظہر محمود کے لیول کے آل راﺅنڈرز موجود نہیں ہیں تاہم سرفراز احمد اچھے وکٹ کیپر ہیں انہیں ہی وکٹ کیپنگ کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں جب کہ ٹیم میں دونوں سینئر پلیئرز کی کمی محسوس ہوگی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :وسیم اکرم اوروقاریونس کا مصباح الحق کوخراج تحسین

انضمام الحق نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو آسان نہیں لینا چاہیے، ایک میچ ہارنے سے کچھ نہیں ہوتا، بولرز کی کارکردگی فکر کی بات ہے، امید ہے گرین شرٹس کم بیک کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سلیکشن میں سابقہ کارکردگی کو بھی مدنظر رکھتا ہوں جب کہ اس میں ٹیم کی ضرورت کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔ ایک سیریز میں 7، 8 نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا آسان نہیں تھا، کارکردگی پر منتخب کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں