سماجی شخصیت سیف الرحمن گرامی سپرد خاک سوئم آج ہوگا

عبدالحسیب،راشد ربانی،محمد حسین سید ، معراج الہدیٰ ،روشن شیخ اور دیگر کی شرکت۔


Staff Reporter January 17, 2013
سیف الرحمن گرامی کے جسد خاکی کوآخری آرام گاہ کی جانب لے جایا جا رہا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

معروف ادبی سماجی اور ثقافتی شخصیت سیف الرحمن گرامی کو سیکڑوں افراد کی موجودگی میں گلستان جوہر قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

ان کی نماز جنازہ بیت المکرم مسجد گلشن اقبال میں ادا کی گئی اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار،عبدالحسیب خان، وزیر اعلیٰ سندہ کے مشیر راشد ربانی ،وقار مہدی، سینیٹر سعید غنی، انوار احمد زئی،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی محمد حسین سید،معراج الہدیٰ خان،کمشنر کراچی روشن علی شیخ، پیرزادہ قاسم رضا صدیقی،آرٹس کونسل کراچی کے صدر محمد احمد شاہ، نائب صدر محمود احمد خان،اقبال لطیف، خالد آرائیں،نجم الدین شیخ ، جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی،سمیت شہر کی ادبی سماجی سیاسی اور ثقافتی تنظیموں کے رہنمائوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔



اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سیف الرحمن گرامی کے دنیا سے رخصت ہوجانے سے یہ شہر ایک قدآور ادبی شخصیت سے محروم ہوگیاہے سیف الرحمن گرامی کا شہر کی ادبی سماجی اور ثقافتی سر گرمیوں میں بڑا اہم کردار رہا ہے انکی خدمات کے طفیل اس شہر میں متعدد نوجوان قلمکاروں نے جنم لیا،سیف الرحمن گرامی کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، مرحوم کا سوئم آج الریاض ٹاور شہید ملت روڈ پر واقع انکی رہائش گاہ پر ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں