سپر لیگ میڈیا حقوق کے لیے بڈز طلب کرلی گئیں

فرنچائزز کیلیے اشتہار چند روز میں جاری ہوگا، ہر ٹیم کی بنیادی قیمت 20 لاکھ ڈالر۔


Sports Desk January 17, 2013
انٹرنیٹ اور موبائل حقوق 2013 سے 2017 تک پانچ برس کیلیے فروخت کیے جائینگے۔ فوٹو: فائل

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے میڈیا حقوق کیلیے بڈز طلب کرلیں۔

براڈ کاسٹنگ، انٹرنیٹ اور موبائل رائٹس کیلیے الگ پیشکشیں 10 فروری تک جمع کرانے کو کہا گیا ہے، فرنچائزز کی فروخت کیلیے اشتہار چند روز میں جاری کیا جائیگا، ہر ٹیم کی بنیادی قیمت 20 لاکھ ڈالر ہوگی۔ پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے اشتہار کے مطابق براڈ کاسٹنگ، انٹرنیٹ اور موبائل حقوق 2013 سے 2017 تک پانچ برس کیلیے فروخت کیے جائینگے۔



بورڈ نے دلچسپی رکھنے والی پارٹیز سے ٹیکنیکل اور فنانشل پروپوزلز 10 فروری تک الگ الگ جمع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یاد رہے کہ بورڈ پہلے ہی واضح کرچکا کہ اس ایونٹ میں 5 فرنچائزز حصہ لیںگی، ہر ٹیم 10 مقامی، 2 ایمرجنگ اور 6 غیرملکی پلیئرز کی خدمات حاصل کریگی۔

ذرائع کے مطابق بورڈ ہر فرنچائز کی بنیادی قیمت 20لاکھ ڈالر مقرر کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، کھلاڑیوں کو ڈائمنڈ، پلاٹینیم اور گولڈن کیٹیگری میں تقسیم کیا جائیگا، ٹاپ پلیئرز کی بنیادی قیمت ایک لاکھ ڈالر ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |