پریزیڈنٹ ٹرافی کرکٹ عمر گل نے سوئی گیس کی بیٹنگ لائن تباہ کر دی
177پر 9 پلیئرز آئوٹ، 323 کی مجموعی سبقت، حبیب بینک کے پیسر نے 6 وکٹیں لیں۔
پریزیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں حبیب بینک کے پیسر عمر گل نے سوئی گیس کی بیٹنگ لائن تباہ کردی۔
5 روزہ فائنل کے تیسرے روزٹیم نے دوسری اننگز میں177 رنزپر 9 وکٹیں گنوا دیں، عمر اکمل نے 12 چوکوں کی مدد سے 76 رنزکی اننگز کھیلی، مصباح الحق کھاتہ بھی نہ کھول پائے، ٹیسٹ پیسر نے 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، سوئی گیس کو 323 رنز کی برتری حاصل ہو چکی۔ دوسری باری میں اظہر علی 31، محمد حفیظ22 اورعدنان اکمل21 بناکر پویلین لوٹ گئے۔
پہلی اننگز میں 85 رنز بنانے والے قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کوئی رن بنائے بغیر فہد مسعود کی گیند پر احمد شہزاد کو کیچ دے بیٹھے،توفیق عمر بھی محض1 رن بنا سکے، عمر گل نے 64 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا جبکہ پہلی اننگز میں 5کھلاڑیوں کو پویلین پہنچانے والے فہد مسعود کے ہاتھ 2 وکٹیں لگیں۔
قبل ازیں ایچ بی ایل نے 7 وکٹ پر90 رنز کے ساتھ پہلی اننگز دوبارہ شروع کی اور آخری 3 کھلاڑی مزید 47 رنز کا اضافہ کر کے واپس لوٹ گئے، احمد شہزاد79رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے،عمر گل 5 رنز پر رخصت ہوگئے،7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے ، محمد حفیظ نے 4 پلیئرز کو آئوٹ کیا،اسد اور سمیع اللہ نے 2، 2 وکٹیں لیں۔