اے ڈی خواجہ کو ڈی جی ایف آئی اے بنانے کا امکان

عارف نواز پنجاب، امجد سلیمی سندھ، امین وینس کو بلوچستان کاآئی جی بنایا جائیگا، ذرائع


علیم ملک April 10, 2017
عارف نواز پنجاب، امجد سلیمی سندھ، امین وینس کو بلوچستان کاآئی جی بنایا جائیگا، ذرائع۔ فوٹو؛ فائل

MUZAFFARABAD: وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ڈی جی ایف آئی اے جبکہ امجد سلیمی کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اے ڈی خواجہ کومحمدعملیش کی جگہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے جبکہ امجد سلیمی کو آئی جی سندھ پولیس کے عہدے پر تعینات کیا جا رہا ہے تاہم نوٹیفکیشن اگلے ایک یا دو روز تک جاری کر دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) عارف نوازکو آئی جی پنجاب جبکہ امین وینس کو آئی جی بلوچستان کے عہدے پر تعینات کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے جبکہ آئی جی پنجاب اور آئی جی بلوچستان پولیس کے نوٹیفکیشن اگلے ایک دو روز میں جاری کر دیے جائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں