آئندہ انتخابات میں عمران وزیر اعظم بنیں گے ماہرین علم نجوم

وقت زرداری کے ساتھ نہیں، ٹو دی پوائنٹ میں سامعہ، آغا شاہی، عبداللہ کی گفتگو


ویب ڈیسک April 10, 2017
مریم نواز کے ستارے طاقتور ہیں، وینا ملک کا موجودہ رشتہ ختم ہوجائے گا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ماہرین علم نجوم نے دعویٰ کیاہے 2018ء کے انتخابات میں عمران خان وزیراعظم بنیں گے۔

ماہرین علم نجوم ایکسپریس نیوزکے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں میزبان منصور علی خان سے گفتگو کر رہے تھے۔ ماہر نجوم عبداللہ شوکت نے کہا کہ پاکستان کا زائچہ برج قوس میں زحل 2016سے دوبارہ داخل ہوا، جب بھی ایسا ہ وا،خرابیاں پیدا ہوئیں۔ آئندہ انتخابات میں نواز شریف یا زرداری، عمران کیخلاف گٹھ جوڑ کریں گے مگر نواز شریف کو اقتدار نہیں ملے گا، وہ عمران خان کو نہیں گراسکیں گے جبکہ شہباز شریف، پرویز خٹک اور مراد علی شاہ تبدیل ہوں گے اور وینا ملک خوب سے خوب ترکی تلاش میں پھنستی ہیں۔

ادھر آغا بہشتی نے کہا کہ پاناما لیکس کے فیصلے میں نواز شریف کی حکومت کیلیے خطرہ نہیں ،مقدمہ دوبارہ تحقیقات کیلیے بھیجا جائے گا یا کمیٹی بٹھائی جائے گی۔ نوازشریف اگلے برس تک وزیراعظم رہیں گے تاہم وہ آئندہ انتخابات ہار جائیں گے۔عمران خان 2018ء میں وزیراعظم بنیں گے، شادی بھی کریں گے۔ زرداری اس وقت اپنے بیٹے پربھاری ہیں، وہ ہٹ جائیں اوربلاول کواستعمال کریں تو پیپلز پارٹی کوفائدہ ہوگا۔ نوازشریف گھربیٹھ جائیں ورنہ ہار جائیں گے، مریم نواز کو پارٹی چیئرپرسن بنادیں کیونکہ ان کے ستارے اس وقت طاقتور ہیں، وہ اسمبلی میں پہنچیں گی اوروقت کے ساتھ مزید طاقتور ہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ کراچی کسی ایک پارٹی کانہیں رہے گا، وہاں حکمرانی مصطفیٰ کمال کریں گے، عمران خان بھی وہاں سے اچھی سیٹیں لیں گے، ان کا جماعت اسلامی سے اتحاد ہوگا۔ دیگرمذہبی جماعتیں بھی ایک دوسیٹیں لیں گی۔ 2019ء بانی متحدہ کے لیے مشکل سال ہوگا۔ اداکارہ وینا ملک کا موجودہ رشتہ ختم ہوجائے گا۔

علاوہ ازیں آسٹروپامسٹ سامعہ خان نے کہا کہ ملک میں ون پارٹی رول ختم ہوتا نظر آ رہا ہے، 9مئی کے بعدحالات سنگین ہیں تاہم 21مارچ کے بعد سے پاکستان محفوظ زون میں داخل ہو چکا ہے، سپر پاورز کو ہمارے ساتھ تعلق بہتربنانے کیلیے اقدمات کرنا پڑیں گے۔ پاناما لیکس کافیصلہ اس وقت محفوظ ہے تاہم نوازشریف کو محفوظ راستہ ملتا نظرنہیں آ رہا جبکہ پنجاب، کے پی کے اورسندھ میں نئے وزرائے اعلی ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں