دہشت گردوں کا مقابلہ کر کے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے آئی جی سندھ

سندھ پولیس کو دہشت گردی کا چیلنج درپیش ہے، اے ڈی خواجہ

سندھ پولیس کو دہشت گردی کا چیلنج درپیش ہے، اے ڈی خواجہ۔ فوٹو: اسکرین گریب

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کو سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی کا درپیش ہے لیکن جرات و بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں سعید آباد ٹریننگ سینٹر میں 92 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار شہریوں کے محافظ اور خادم ہیں، ہمیں اچھائی کو بڑھانا اور برائی کو روکنا ہے، ہمارا کام مظلوموں کی داد رسی کرنے کے ساتھ ملزمان کو کٹہرے میں لانا ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: ملک بھر میں دہشت گردوں کے سلیپر سیلز موجود ہیں، آئی جی سندھ

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کو سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی کا درپیش ہے لیکن جس طرح پہلے سندھ پولیس کے جوان دہشت گردوں کے خلاف اگلی صفوں میں لڑتے رہے ہیں آئندہ بھی جرات و بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔
Load Next Story