فطرتاً شرمیلی اور تنہائی پسند ہوں سنی لیون

شاہ رخ خان نے مجھے نئے لوگوں سے ملنا اور بات کرنا سکھایا ہے، سنی لیون


ویب ڈیسک April 10, 2017
شاہ رخ خان نے مجھے نئے لوگوں سے ملنا سکھایا ہے، سنی لیون۔ فوٹو؛ فائل

بھارتی اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ میں فطرتاً شرمیلی اور تنہائی پسند ہوں لیکن شاہ رخ خان نے مجھے نئے لوگوں سے ملنا سکھایا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون جو فلموں میں بولڈ کردار ادا کرنے کے حوالے سے کافی شہرت رکھتی ہیں اور سنی لیون کے مداحوں کا بھی یہی خیال ہے کہ وہ ایک بولڈ اداکارہ ہیں لیکن سنی لیون کا کہنا ہے کہ وہ انتہائی شرمیلی لڑکی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سنی لیون بھی ماہرہ خان کی مداح

ایک انٹرویو میں سنی لیون کا کہنا تھا کہ میں فطرتاً ایک شرمیلی اور تنہائی پسند ہوں، زیادہ لوگوں سے ملنا جلنا پسند نہیں ہے لیکن شاہ رخ خان نے مجھے نئے لوگوں سے ملنا سکھایا ہے اور بتایا کہ کس طرح لوگوں میں گھلاملا جاتاہے۔ اب تک حاصل ہونے والے تجربے اور فلم 'رئیس' کی پروموشن کے دوران میں نے سیکھا کہ لوگوں سے ملاقات کے دوران کس طرح بات چیت کرنی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں