گلف فٹبال عرب امارات اور عراق فائنل میں آمنے سامنے ہونگے

سیمی فائنلز میں کویت اور بحرین کو مات ، دونوں میچز سنسنی خیز ثابت ہوئے۔


Sports Desk/AFP January 17, 2013
سیمی فائنلز میں کویت اور بحرین کو مات ، دونوں میچز سنسنی خیز ثابت ہوئے۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: گلف کپ فٹبال کے پہلے سیمی فائنل کے اضافی وقت میں احمد خلیل کے فیصلہ کن گول نے کویت پر یو اے ای کو فتح دلا دی۔

دوسرے میچ میں پنالٹی ککس پر عراق نے بحرین کو مات دی،فائنل جمعے کوکھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کویت اور عرب امارات کا میچ ڈرامائی انداز میں اختتام پذیر ہوا، اختتام سے چند منٹ قبل عمر عبدالرحمٰن نے پنالٹی ایریا سے کچھ پہلے عبدالعزیز سینکور کو پاس دیا، جس پر انھوں نے انتہائی چابکدستی سے خلیک تک گیند منتقل کی، انھوں نے گول کیپر نواف الخالدی کی دائیں طرف کک لگا کر میچ کا پہلاگول کردیا، اس پر یو اے ای کے شائقین فرط مسرت سے جھوم اٹھے، یاد رہے کہ 21 چارٹرڈ ہوائی جہازوں کے ذریعے ہزاروں لوگ میچ دیکھنے پہنچے تھے۔



دریں اثنا عراق نے بحرین کے ٹائٹل جیتنے کی امیدوں پر اس وقت پانی پھیر دیا جب مقررہ مدت اور ایکسٹرا ٹیم میں بھی میچ ایک ایک گول سے برابر رہا،فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا جس میں عراق کے تین کھلاڑیوں نے گول کیے، بحرین کا صرف ایک کھلاڑی ہی گیند کو جال کے اندر پھینک سکا۔

رفا کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونی والے اس معرکہ میں عراق کی جیت کے اصل ہیروگول کیپر نور صابری تھے جنھوں نے دو پنالٹی ککس کو روکا، درغم اسماعیل، ولیم سالم اور یونس خلاف نے عراق کی طرف سے تین پنالٹی ککس پر گول کیے جبکہ بحرین کے فوزی آئش اور سید ضیا نے گیند کو جال میں پہنچایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں