کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ پارہ 40 تک پہنچ گیا

شہرقائد میں گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک April 10, 2017
شہرقائد میں گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات فوٹو:فائل

شہر قائد میں گرمی کی لہر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں موسم خشک جب کہ سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ کراچی میں بھی گزشتہ کئی روز سے گرمی کی لہر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے ۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق سب سے زیادہ درجہ حرارت چھور، حیدرآباد اور بینظرآباد میں 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ لسبیلہ میں 41، مٹھی،دادو،لاڑکانہ اورسکھر میں میں 40 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں