پاکستان کو غیرمستحکم کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی خواجہ آصف

پاکستان کو مغربی سرحد سے بھی بھارتی جارحیت کا سامنا ہے، وزیردفاع


ویب ڈیسک April 10, 2017
پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث افراد کے ساتھ ریاست آہنی ہاتھ سےنمٹے گی، وزیردفاع فوٹو : فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والوں سے رعایت نہیں کی جائے گی بھارتی ایجنٹ کلبھوشن کو سزا شرپسند عناصر کے لئے وارننگ ہے۔

وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف ریاستی دہشت گردی کررہا ہے پاکستان کو مغربی سرحد سے بھی بھارتی جارحیت کا سامنا ہے۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والے دشمنوں کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی، قانون اور پاکستانی فورسز پوری قوت سے دشمنوں کے خلاف حرکت میں آئیں گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنا دی گئی

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن نے پاکستان میں کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے ایسی کارروائیوں میں ملوث افراد کے ساتھ ریاست آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی کلبھوشن کی سزا ہمارے خلاف سازش کرنے والوں کے لیے وارننگ ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پاکستان کے قانون کے مطابق ہے اور اگر اس سزا کے خلاف بھارت عالمی سطح پر معاملہ لے کر گیا تو پاکستان بھرپور دفاع کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں