عراق دہشت گردی کی تازہ لہر میں 40 افراد ہلاک 245 زخمی

کرکوک میں کردش ڈیموکریٹک کے دفتر پر خود کش حملے میں 26 افراد مارے گئے، 190 زخمی، قصبے تورخرمتو میں 5 جاں بحق.

کرکوک میں کردش ڈیموکریٹک کے دفتر پر خود کش حملے میں 26 افراد مارے گئے، 190 زخمی، قصبے تورخرمتو میں 5 جاں بحق. فوٹو: اے ایف پی

عراق کے دارالحکومت بغداد اور اس کے نواح میں حملوں کی تازہ لہر میں40 افراد ہلاک جبکہ245 زخمی ہوگئے۔

بدھ کو بغداد اور شمالی عراق کے شہرکرکوک میں متعدد حملوں میں 40 افراد جاں بحق ہوگئے۔ عراقی حکام نے بتایا ہے کہ کرکوک میں کردش ڈیموکریٹک کے دفتر پر خود کش حملے میں 26 افراد ہلاک 190 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کارسوار حملہ آور نے خود کو گاڑی سمیت دفتر کے قریب اڑا لیاتھا۔ اس وقت دفتر میں کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کردیاگیا ہے جہاں پر متعدد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔




تاہم ان حملوں کی ذمے داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ ایک اور دھماکا میں سڑک کنارے کھڑی کار میں ہوا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، 10 زخمی ہوگئے۔ قصبے تور خرمتو میں خود کش بم دھماکے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہو گئے، بغداد کے قریبی علاقوں بیجی، ہواجی اور تکرت بم دھماکو ں میں 3 افرا مارے گئے۔ وزیراعظم نوری المالکی کو حزب اختلاف کی جانب سے شدید احتجاج کا سامنا ہے اور حزب اختلاف ان سے مستعفی ہونے کامطالبہ کررہی ہے۔
Load Next Story