دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیںبانکی مون
ملالہ پاکستانیوں کیلیے بہادری کی علامت بنے گی،سلامتی کونسل کے وزارتی اجلاس سے خطاب.
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلیے جامع لائحہ عمل کے طورپردہشت گردی کو فروغ دینے والے حالات پرخصوصی توجہ مرکوز کرنے کا مطالبہ کیا ہے اورکہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اقوام ِ متحدہ پاکستان کے ساتھ کھڑاہے۔
سلامتی کونسل کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ کسی قسم کی شکایات کودہشت گردی کیلیے جوازکے طور پرپیش نہیںکیاجاسکتا۔ ہمیں امن، ترقی اور انسانی فلاح وبہبودکے پیغامات سے دہشتگردوںکی توجیحات کو بدلنا ہوگا۔
انھوں نے تعلیم کی حمایت پر امن کی علامت بننے والی ملالہ یوسف زئی کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ ملالہ یوسف زئی اور ان کی سہیلیوں نے انتہائی جرات کامظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نے امیدظاہرکی کہ اب ملالہ کی زندگی پاکستانیوں کیلیے جرات اوربہادری کی علامت بنے گی۔