وزیراعظم کی گرفتاری کا فیصلہ حق وسچ کی فتح ہے شاہ محمود

اگر راجا پرویز نے فوری استعفیٰ نہ دیا تو تحریک انصاف لانگ مارچ سے گریز نہیں کریگی.

الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کرینگے، عمران ہی وزیر اعظم ہونگے، کارکنوں سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

مرکزی وائس چیئرمین تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ رینٹل پاورکیس میں وزیر اعظم کی گرفتاری کا سپریم کورٹ کا فیصلہ حق اورسچ کی فتح ہے۔

قوم کرپٹ اور نااہل حکمرانوں سے نجات کیلیے فوری عام انتخابات چاہتی ہے، آئندہ انتخابات میں عوام قوم کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کو نشان عبرت بنا دیں گے۔ اگر وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ نہ دیا تو تحریک انصاف لانگ مارچ سے گریز نہیں کریگی۔ وہ بدھ کو لاہور میں تحریک انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی رہنما شہزا د یونس شیخ اورکارکنوں سے ملاقات میں گفتگوکررہے تھے ۔




شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف ہی ملک کی واحد جماعت ہے جو اس وقت18کروڑ عوام کی تر جمانی کرتی ہے۔ تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں تاریخی کا میا بی حا صل کرے گی اور قائد عمران خان ہی ملک کے وزیر اعظم منتخب ہو ںگے ۔ انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے حکمرانوں نے کرپشن اور لوٹ مارکرکے ملک کوکنگال کردیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ملک کی ڈوبتی نائوکو پارلگاکر اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔
Load Next Story