آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا ریٹائرڈ ہوگئے

ایڈیشنل آئی جی عارف نواز، ایڈیشنل آئی جی امجد جاوید سلیمی اور سی سی پی او لاہور امین وینس نئے آئی جی کیلیے زیر غور


ویب ڈیسک April 10, 2017
ایڈیشنل آئی جی عارف نواز، ایڈیشنل آئی جی امجد جاوید سلیمی اور سی سی پی او لاہور امین وینس نئے آئی جی کیلیے زیر غور، فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا مدت پوری ہونے کے بعد ملازمت سے ریٹائرڈ ہوگئے جس کے بعد صوبے کے نئے پولیس سربراہ کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مشتاق سکھیرا 17 جون 2014 سے 10 اپریل 2017 تک پنجاب پولیس کے سربراہ رہے جس کے بعد مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے ہیں، ملازمت کے آخری روز پولیس کے چاق و چوبند دستے نے رخصت ہونے والے انسپکٹر جنرل کو سلامی دی۔

دوسری طرف پنجاب حکومت نے مشتاق سکھیرا کی ریٹائرمنٹ کے بعد پولیس کے نئے سربراہ کے لیے 3 ناموں پر غورشروع کردیا ہے جن میں ایڈیشنل آئی جی عارف نواز، ایڈیشنل آئی جی امجد جاوید سلیمی شامل ہیں جب کہ سی سی پی او لاہور ملک امین وینس بھی آئی پنجاب کے لیے زیر غور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |