بھارت میں معمولی جھگڑے پر نوجوان کی محبوبہ کے گھر خودکشی

نوجوان نے لڑکی کے گھر پنکھے سے لٹک کر اپنی جان لے لی

نوجوان نے لڑکی کے گھر پنکھے سے لٹک کر اپنی جان لے لی، فوٹو؛ فائل

بھارت میں نوجوان نے معمولی جھگڑے پر اپنی محبوبہ كے گھرمیں ہی پنكھے سے لٹک كر خودكشی كرلی۔

بھارتی میڈیا كے مطابق ریاست راجستھان كے شہر جے پور میں 25 سالہ نوجوان نے معمولی جھگڑے كے بعد دلبرداشتہ ہوکر محبوبہ كے گھر میں ہی خودكشی كرلی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :ذہنی تناؤ کے باعث سب سے زیادہ بھارتی خودکشی کرتے ہیں، رپورٹ

پولیس کے مطابق نوجوان كی شناخت گورو كے نام سے ہوئی، لڑکا اور لڑکی دونوں ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے، لڑکا رات گئے اپنی محبوبہ كے گھر آیا جہاں ان دونوں كا جھگڑا ہوا جس كے بعد نوجوان نے اپنے آپ كو كمرے میں بند كیا اور پنكھے سے لٹک كر خودكشی كرلی۔
Load Next Story