کیا یہی سام سنگ گیلکسی نوٹ 8 کی تصویر ہے

نوٹ 8 کے نام سے فون کی وائرل ہونے والی تصویر نے صارفین میں مزید بے چینی پیدا کردی


ویب ڈیسک April 10, 2017
نوٹ 8 کے نام سے فون کی وائرل ہونے والی تصویر نے صارفین میں مزید بے چینی پیدا کردی، فوٹو؛ فائل

سام سنگ نے گزشتہ ماہ اپنا ایک اور قیمتی فون گیلکسی ایس 8 متعارف کرایا ہے جس کے بعد اب صارفین سام سنگ گیلکسی نوٹ 8 کے منتظر ہیں جو ایک جدید ترین فیبلٹ ہوگا جس کی بعض تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہیں لیکن اس کے نوٹ 8 ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

سام سنگ کا گیلکسی نوٹ 7 اس وقت تاریخی ناکامی کا شکار ہوا تھا جب اس کے ہزاروں سیٹ ازخود آگ بھڑکنے سے تباہ ہوگئے تھے جس سے سام سنگ کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا تھا لیکن اب سام سنگ نوٹ 8 کی شکل میں جدید اسمارٹ فون لانے کی تیاریاں کرچکا ہے جسے رواں سال کے آخر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

انٹرنیٹ پر چلنے والی ایک تصویر سے سام سنگ گیلکسی 8 فیبلٹ کا ذکر دوبارہ گرم ہوگیا ہے۔ اس تصویر کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے یہ گیلکسی نوٹ 8 کی لیک شدہ تصویر ہے لیکن اس کی تصدیق بھی نہیں ہوسکی ہے۔ زیر گردش تصویر میں فون کے کنارے چوکور ہیں جو سام سنگ فیبلٹ کے ڈیزائن کا ایک اہم حصہ ہے جب کہ آلے کے نچلے حصے پر ایک سلاٹ ہے جہاں فیبلٹ پین اٹکایا جاسکتا ہے۔



تجزیہ کاروں کے مطابق اس سے قبل اسی ویب سائٹ پر سام سنگ مصنوعات کی جو تصاویر ریلیز ہوئیں وہ سچ ثابت ہوئی تھیں۔ نوٹ 8 اسمارٹ فون کے اسکرین کا سائز 6.4 انچ ہوسکتا ہے، اس میں ''سپر اے ایم او'' ایل ای ڈی ڈسپلے لگایا گیا ہے جو ایس ایٹ پلس سے کچھ بڑا ہے۔ جہاں تک پروسیسر کا سوال ہے تو اس میں اسنیپ ڈریگن 835 یا ایکسنوس 9000 پروسیسر ہوسکتا ہے جب کہ 6 جی بی ریم اور 256 جی بی بلٹ ان گنجائش ہوگی۔

گیلکسی نوٹ 8 کی تصویر سلیش لیکس پر پوسٹ کی گئی ہے۔ اس پر اسمارٹ فون، ڈجیٹل آلات اور ان سے وابستہ اشیا کی تصاویر اور تفصیل لیک کی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |