بیٹنگ خامیاں دور کرنے پر توجہ دے رہے ہیںسرفراز احمد

نوجوان پلیئرز کا پرفارم کرنا اچھی علامت ہے،کپتان قومی کرکٹ ٹیم


Sports Desk April 10, 2017
نوجوان پلیئرز کا پرفارم کرنا اچھی علامت ہے،کپتان قومی کرکٹ ٹیم . فوٹو : فائل

QUETTA: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پوری ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے میچ میں فتح کیلیے جان لڑانے کو تیار ہے جب کہ بیٹنگ خامیاں دور کرنے پورتوجہ دے رہے ہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ نوجوان پلیئرز کا پرفارم کرنا اچھی علامت ہے، تھوڑی بہت ڈانٹ ڈپٹ تو کرنا ہی پڑتی ہے، چھوٹے بھائیوں کی طرح پلیئرز کو ساتھ لے کرچل رہاہوں جب کہ بیٹنگ خامیاں دور کرنے پر توجہ دے رہے ہیں اورپوری ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے میچ میں فتح کیلیے جان لڑانے کو تیارہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :عماد وسیم کو شاداب خان میں شاندارمستقبل کی جھلک نظرآنےلگی

واضح رہے کہ دوسرے ون ڈے میں کامیابی کے بعد پاکستان نے سیریز برابرکردی ہے جب کہ منگل کو تیسرا میچ فاتح کا تعین کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں