ایم کیوایم پاکستان کا بھی عوامی احتجاج کا فیصلہ
ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی زیرصدارت رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ کیا گیا، اعلامیہ
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے عوامی احتجاج کا فیصلہ کرلیا جس اعلان جلد کیا جائے گا۔
ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کےمطابق ڈاکٹر فاروق ستار کی زیرصدارت رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا جب اجلاس میں اہم فیصلے بھی کیے گئے جس کے تحت ایم کیو ایم پاکستان نے عوامی احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق کراچی کے شہریوں کے حقوق کے لیے ایم کیوایم پاکستان جلد عوامی احتجاج کا اعلان کرے گی۔
واضح رہےکہ گزشتہ دنوں جماعت اسلامی نے زائد بلنگ اور ٹیرف میں اضافے پر کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے سامنے احتجاج کیا تھا جب کہ پاک سرزمین پارٹی نے بھی کراچی پریس کلب کے سامنے شہریوں کے حقوق کے لیے احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے۔