رحمن ملک نے مجھے اغوا کرانے کی کوشش کی طاہرالقادری کا وزیرداخلہ پر الزام

وزارت داخلہ کا انچارج دہشت گردوں کا انچارج بنا ہوا ہے, ڈاکٹر طاہر القادری.


INP January 17, 2013
وزارت داخلہ کا انچارج دہشت گردوں کا انچارج بنا ہوا ہے, ڈاکٹر طاہر القادری. فوٹو: اے ایف پی/فائل

BERLIN: تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے بدھ کو لانگ مارچ سے خطاب کے دوران وزیر داخلہ رحمن ملک پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کی پہلی رات انھوں نے مجھے اغوا کرانے کی کوشش کی۔

میرے کنٹینر کی ڈرائیونگ سیٹ پر قبضہ کرلیا گیا تھا اورمجھے کہیں لے جانے کی کوشش کی گئی، ٹرک کا گیئر بکس بھی توڑ دیا گیا تھا تاکہ میرا قافلہ آگے نہ جاسکے، طاہرالقادری کے مطابق میرے ٹرک پر فائرنگ کی گئی، جوابی کارروائی کرتے ہوئے میرے سیکیورٹی گارڈز نے میری جان بچائی۔ طاہر القادری نے کہاکہ میں وزیر داخلہ کو اور اس کے ہر اقدام کو جوتی کی نوک پر رکھتا ہوں، کوئی مائی کا لال میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ وزارت داخلہ کا انچارج دہشت گردوں کا انچارج بنا ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |