پاناما کیس کے فیصلے میں تاخیرن لیگ کا کمال ہے بلاول بھٹوزرداری

پیپلزپارٹی كا سزائے موت كے خلاف شروع سے اصولی مؤقف ہے لیكن کلبھوشن یادیو کا کیس الگ ہے، چیرمین پی پی


ویب ڈیسک April 10, 2017
پیپلزپارٹی كا سزائے موت كے خلاف شروع سے اصولی مؤقف ہے لیكن کلبھوشن یادیو کا کیس الگ ہے، چیرمین پی پی ، فوٹو؛ آن لائن

RAWALPINDI: پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ پاناما لیكس كے فیصلے کا پورے پاكستان بلكہ دنیا كو انتظار ہے لیکن یہ (ن) لیگ كا كمال ہے كہ فیصلہ تاخیر کا شکار ہوتا جارہا ہے۔

پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کےصدر مخدوم احمد محمود کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی كا سزائے موت كے خلاف شروع سے اصولی مؤقف ہے لیكن بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کیس الگ ہے تاہم پاکستان میں کسی بھی بھارتی جاسوس کو نہیں ہونا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پاناما لیكس كے فیصلے كا پورے پاكستان بلكہ دنیا كو انتظار ہے لیکن یہ (ن) لیگ كا كمال ہے كہ فیصلہ تاخیر کا شکار ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت كے ساتھ كھڑی ہے، (ن) لیگ كا پنجاب میں كاركنوں كے ساتھ رویہ غیر جمہوری ہے جس كو برداشت نہیں كیا جائے گا۔

چیرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی كے كاركنوں پر حملے ہورہے ہیں ، ابھی تو ہم نے الیكشن مہم میں بڑے بڑے جلسے كرنے ہیں اور اپنا پیغام ہر گھر اور گلی محلے تك پہنچانا ہے لیكن حكمران ہمیں برداشت نہیں كررہے، ہم بھی ان كو برداشت نہیں كریں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پچھلے الیكشن میں طالبان كی وجہ سے ہم الیكشن مہم نہیں چلاسكے لیكن اب عوام كو اپنا پیغام پہنچائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں