اسمبلیاں نہیں ہونگی تو قوانین کون بنائے گا الیکشن کیسے ہونگے کائرہ

کیاچیف الیکشن کمشنربھولو پہلوان ہوناچاہیے؟ہم نے الیکشن کراناہے کشتی نہیں، پریس کانفرنس، طاہر القادری کی نقل اتاری


Numainda Express January 17, 2013
سیاستدانوںکوگالیاں نہ دیں ورنہ ہمیں بھی جواب دیناآتاہے،خود اسٹار بن کر بنکرمیں، خواتین اور بچے کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ طاہرالقادری کے مطالبات غیرآئینی اورمضحکہ خیز ہیں جنھیں کسی صورت نہیں مانا جا سکتا، وہ بتائیںکہ الیکشن کمیشن تحلیل کرکے دوبارہ کیسے تشکیل دیا جائے ؟

اگر اسمبلیاں تحلیل ہوگئیں تو پھرانتخابی قوانین کون بنائیگا؟حکومت اوراسمبلیاںنہیں ہونگی توانتخابات کیسے ہونگے؟ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب میں انھوں نے کہاکہ طاہرالقادری کے مطالبات ہرروزبدل رہے ہیں،لاہور میں انھوں نے کہاکہ اسلام آبادپہنچ کر مطالبات کااعلان کرینگے،اسلام آبادپہنچ کرکہاکل کرینگے،آج انھوںنے چارٹرآف ڈیمانڈ پیش کیاجس کی پوری قوم سمیت کسی کو سمجھ نہیں آئی،ابھی تک معلوم نہیںہوسکاکہ ان کے مطالبات کیاہیں؟

کائرہ نے کہاکہ مولوی طاہرالقادری اپنی مٹھی کھول دیں تاکہ پتہ چل سکے ان کے ہاتھ میںکیامصالحہ ہے،انکی گفتگواورلہجے پرسخت تنقیدکرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہاکہ انکواپنے اعصاب پر قابونہیںرہا ان کالہجہ اورباتیں درست نہیں، طاہرالقادری اپنی زبان اوراعصاب کو قابو میں رکھیں اگرہم نے بھی وہی لہجہ اپنایا تو پھر اچھا نہیںہوگا،انھوں نے کہاکہ طاہر القادری سیاستدانوںکوگالیاںنہ دیںورنہ جواب دینا ہمیںبھی آتاہے،ان کے پاس کسی مسئلے کاکوئی حل موجودنہیں،وہ چیف الیکشن کمشنرفخر الدین جی ابراہیم کوبوڑھاشخص کہتے ہیں کیا چیف الیکشن کمشنرکے طور پربھولو پہلوان کوہوناچاہیے،آئین میں طریقہ کاردرج ہے۔

9

وزیر اعظم اورقائدحزب اختلاف باہمی مشاورت سے نگراںحکومت کی تشکیل کوحتمی شکل دیں گے۔ طاہر القادری عورتوں اور بچوںپررحم کریںاوراتنی سردی میںانھیںگھرجانے دیں ، انھوں نے کہاکہ وہ کہتے ہیںکہ حکمران بنکرمیںبیٹھے ہیں حالانکہ طاہرالقادری خودسیون اسٹاربنکرمیںبیٹھے ہوئے ہیں ،انھوں نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 62اور 63کے تحت صادق اورامین آدمی الیکشن لڑسکتا ہے لیکن کیاصداقت اورامانت کاسرٹیفکیٹ منہاج القرآن یامولوی طاہرالقادری جاری کرینگے ؟۔

16 مارچ تک اسمبلیوںکی مدت ہے،ہم نے تحریری طورپرسپریم کورٹ کوبھی آگاہ کردیاہے کہ ملک میںشفاف اور آزادانہ انتخابات ہونگے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ وقت آنے پرنگران حکومت کیلیے مشاورت ہوگی،انھوںنے کہاکہ جمعرات سے اسکول کھول رہے ہیں،عوام صورتحال کی بناء پرتحمل اورتدبرکاساتھ دینا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |