عاطف اسلم ’’لکس اسٹائل ایوارڈز 2017‘‘ کی میزبانی کریں گے

پاکستان کے بڑے ایوارڈز کی میزبانی کرنے پر بے حد پرجوش اور خوش ہوں، عاطف اسلم

پاکستان کے بڑے ایوارڈز کی میزبانی کرنے پر بے حد پرجوش اور خوش ہوں، عاطف اسلم، فوٹو؛ فائل

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم "لکس اسٹائل ایوارڈز 2017" کی میزبانی کریں گے.

عاطف اسلم پہلی بار کسی بھی ایوارڈ کی میزبانی کریں گے، اس بات کا اعلان معروف فیشن ڈیزائنراور ایوارڈز کے ڈائریکٹر حسن شہریار یاسین نے "ایچ ایس وائے مینشن" میں میڈیا کے ساتھ خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔ حسن شہریار یاسین نے اس سال ہونے والے ایوارڈز کی نمایاں منفرد پہلو کی طرف روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اس بار ایوارڈز بہت بڑے پیمانے پر ہونے جارہے ہیں، ایوارڈز کی آفیشل سائٹ سے مہرین سید اور ولید لائیو ٹرانسمیشن کریں گے جب کہ پہلی بار دو اسٹیج نصب کیے گئے ہیں، ایک فرنٹ اسٹیج اور دوسرا آدینس کے درمیان بنایا گیا ہے تاکہ پہلی نشست نہ ملنے کا واویلہ ہی نہ مچے۔


شو کی پروڈکشن اور ڈائریکشن معروف فیشن ڈیزائنر اور فیشن کوریوگرافر حسن شہریار یاسین کریں گے۔ حسن شہریار یاسین کا کہنا تھا کہ عاطف اسلم انتہائی اعلیٰ درجے کے فنکار ہیں جو ایوارڈز کی زینت میں مزید چار چاند لگادیں گے، ان کی اسٹیج پر موجودگی کمال کی ہے جو لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے، رواں سال کے ایوارڈز یادگار ترین ایوارڈز ہوں گے۔

اس موقع پر عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بڑے ایوارڈز کی میزبانی کرنے پر بے حد پرجوش اور خوش ہوں، اپنے پرستاروں کو نئے انداز میں نظر آؤں گا جو کہ امید ہے انہیں پسند آئے گا، لکس ایوارڈز کے ساتھ دیرینہ وابستگی رہی ہے، کوشش کروں گا کہ اس بار کچھ نیا کریں جو کہ ایوارڈز میں تازگی کا احساس لائے۔
Load Next Story