گوہر رشید ’’رنگریزا‘‘ میں خواجہ سراؤں کے ساتھ آئٹم سانگ کریں گے
فلم” رنگریزا“موسیقی کے موضوع پر مبنی ہے جس کی کہانی کا محور جدید اور کلاسیکی موسیقی کے گرد گھومتا ہے
اداکار گوہر رشید فلم رنگریزا میں خواجہ سراؤں کے ساتھ آئٹم سانگ کرتے نظر آئیں گے۔
فلم" رنگریزا"موسیقی کے موضوع پر مبنی ہے جس کی کہانی جدید اور کلاسیکی موسیقی کے گرد گھومتی ہے، فلم میں کراچی میں مقیم قوال گھرانے کی کہانی قابل غور ہے جو عہد حاضر میں بھی اپنی روایات سے جڑے ہوئے ہیں جب کہ اس میں پاپ موسیقی سے تعلق رکھنے والے ایک بینڈ کی کہانی بھی شامل ہے۔ فلم کی ہدایات نوجوان ہدایت کار عامر محی الدین نے دی ہیں جب کہ کہانی اختر قیوم نے لکھی ہے۔
فلم میں پاکستانی ڈراموں کے منجھے اور ابھرتے ہوئے ستارے شامل ہیں جن میں تنویر جمال، اکبر صبحانی، سلیم معراج،عمران پیرزادہ، شاہد نقوی، صبا فیصل، سیمی پاشا، بلال اشرف، گوہر رشید، عروہ حسین و دیگر شامل ہیں۔ فلم کے ایک مرکزی کردار گوہر رشید خواجہ سراؤں کے ساتھ آئٹم سانگ کرتے نظر آئیں گے۔ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے فلم کے ایک پروڈیوسر اخلاق مہیسر نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری میں آئٹم سونگ کی روایت چل پڑی ہے جس کے ہم خلاف ہیں، انٹرٹینمنٹ کے لیے فلم میں گیت لازمی شامل ہونا چاہیے لیکن اسے صرف عورت سے منسلک کردینا غلط ہے، خواتین ہی کیوں تفریح کا سامان بنیں؟ اب وقت آچکا ہے کہ اس رجحان کو تبدیل کیا جائے۔
اخلاق مہیسر نے آئٹم سانگ میں خواجہ سراؤں کو شامل کرنے سے متعلق بتایا کہ اب خواجہ سراؤں کو نظر انداز کیا جاتا ہے لیکن ہم اس گیت کے ذریعے اس وقت کی طرف نشاندہی کروانے کی کوشش کررہے ہیں جب خواجہ سراؤں کو عزت دی جاتی تھی اور انہیں خوشیوں میں شامل کیا جاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ گانے کے لیے خواجہ سراؤں کو ڈھونڈنا انتہائی مشکل مرحلہ تھا اورانہیں اس بات پر رضا مند کرنا کہ وہ فلم کے لیے رقص کریں، اس کے لیے خواجہ سراؤں کے گروہ کے گورو سے بات کی جنہوں نے کافی تعاون کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس گیت کا ٹائٹل "کالو کے ہاں لونڈا ہوا" ہے جس کو اسرار نے گایا ہے جب کہ اس کی کمپوزیشن اسرار کے پروڈیوسر جے علی نے ترتیب دی ہے اور کوریوگرافی لالی ووڈ کے معروف کوریوگرافر نگاہ حسین نے کی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گانے میں گوہر رشید کے ساتھ سلیم معراج بھی رقص کرتے نظر آئیں گے۔