سوشل میڈیا سے دوری میں ہی بھلا ہے کنگنا رناوت

نہ دیپکا نہ سونم نیکسٹ جنریشن اسٹار میں خود ہوں، اداکارہ

نہ دیپکا نہ سونم نیکسٹ جنریشن اسٹار میں خود ہوں، اداکارہ، فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ میں بہت حساس ہوں اور تنقید کو بیحد سنجیدگی سے لیتی ہوں۔


ایک تقریب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عام زندگی میں بہت شرمیلی اور ڈرپوک لڑکی ہوں بلاوجہ کی تنقید سے بچنے کے لیے میں ٹوئٹر جیسی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ سے بھی دور رہتی ہوں۔

کنگنا کا کہنا تھا کہ جب میں اتنی کامیاب نہیں تھی تب کوئی میرا انٹرویو بھی لینے نہیں آتا تھا اور اکثر مجھ سے ایک ہی سوال پوچھا جاتا تھا کہ سونم یا دیپکا میں سے کون نیکسٹ جنریشن کی سپر اسٹار اداکارہ بنے گی جس پر کنگنا نے بتایا کہ اس کا جواب وہ کچھ یوں دیتی تھیں کہ نہ دیپکا نہ سونم نیکسٹ جنریشن اسٹار میں خود ہوں۔
Load Next Story