سندھ کا بھارت کا حصہ نہ ہونا بہت دکھ کی بات ہے ایل کے ایڈوانی

پاکستانی صوبہ سندھ جہاں میں پیدا ہوا آزاد بھارت کا حصہ نہیں ہے جس پر مجھے دکھ ہے، بی جے پی رہنما

پاکستانی صوبہ سندھ جہاں میں پیدا ہوا آزاد بھارت کا حصہ نہیں ہے جس پر مجھے دکھ ہے، بی جے پی رہنما۔ فوٹو : فائل

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما ایل کے ایڈوانی نے کہا ہے کہ سندھ بھارت کا حصہ نہیں یہ بہت دکھ کی بات ہے۔

پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا فائونڈیشن کی طرف سے منعقد ایک تقریب جس میں بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد بھی موجود تھیں، ایل کے ایڈوانی کا کہنا تھا کہ پاکستانی صوبہ سندھ جہاں میں پیدا ہوا آزاد بھارت کا حصہ نہیں ہے جس پر مجھے دکھ ہے۔


ایل کے ایڈوانی کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا کہ آپ میں سے کتنے لوگوں کو اس احساس کا پتہ ہے جب انڈیا تقسیم نہیں ہوا تھا اور آزاد نہیں تھا بلکہ برطانوی حکومت کے ماتحت تھا ایسے ہی ایک حصے میں میں پیدا ہوا تھا جب انڈیا آزاد ہوگیا اور ہماری آزادی کے ساتھ ساتھ وہ حصے ہم سے دور ہوگئے۔

بی جے پی کے رہنما نے مزید کہا کہ سندھ وہ جگہ جہاں میں پیدا ہوا تھا آج بھارت کا حصہ نہیں ہے اور یہ ہمارے ساتھ نہیں ہے، میں اور میرے ساتھی جو اس حصے میں رہتے تھے اس بارے میں دکھ محسوس کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جب بنگلہ دیشی وزیراعظم ہمارے ملک میں آئیں تو میں نے ان کے سامنے اپنی ذہنی اذیت کا ذکر کرنے کا سوچا۔
Load Next Story