شاہ زیب قتل مرکزی ملزم شاہ رخ کوآج کراچی لانے کا امکان

متحدہ عرب امارات میں کاغذی کارروائی مکمل ہوگئی، یہ علم نہ ہوسکا کہ فرار کیسے ہوا؟


Staff Reporter January 17, 2013
شاہ رخ ہی بتائے گا کہ وہ کیسے بھاگا؟ فرار کرانے والوں کیخلاف بھی ایکشن ہوگا، نیاز کھوسو

شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو متحدہ عرب امارات سے بے دخل کرنے کیلیے کاغذی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے، ملزم کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کراچی لائے جانے کا امکان ہے۔

پولیس اور ایف آئی اے حکام تاحال ملزم کے بیرون ملک فرار ہونے کا طریقہ کار معلوم کرنے میں ناکام ہیں۔تفصیلات کے مطابق شاہ رخ جتوئی نے پیر کو دبئی میں پاکستانی قونصل خانے میں اپنی گرفتاری پیش کردی تھی جس کے بعد انھیں دبئی پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا۔ دبئی پولیس نے شاہ رخ جتوئی کو متحدہ عرب امارات سے بے دخل کرنے کیلیے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بدھ کو پاکستان بھیجنے کی تیاری مکمل کرلی تھی۔

16

شاہ رخ جتوئی کی گرفتاری کیلیے متحدہ عرب امارات میں موجود سندھ پولیس کے سینئر افسر نیاز کھوسو نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ رخ جتوئی کی پاکستان آمد کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ملزم کو اتحاد ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے کراچی لایا جائے گا اور پاکستان کے وقت کے مطابق وہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات2 بجکر 20 منٹ پر کراچی پہنچے گا اور یہ ملزم ہی بتاسکتا ہے کہ پاکستان سے فرار ہونے کیلیے اس نے کونسا راستہ اختیار کیا؟ تاہم انھوں نے کہا کہ ملزم کے فرار میں مدد کرنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں