پاکستان نے مودی کا منفی پروپیگنڈا ناکام بنانے کیلیے حکمت عملی بنالی

اقوام متحدہ سے مودی حکومت پر عالمی سطح پر پاپندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔


عامر خان April 11, 2017
اقوام متحدہ سے مودی حکومت پر عالمی سطح پر پاپندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان نے بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنانے پر مودی حکومت کے منفی پروپیگنڈے کو ناکام بنانے کیلیے مربوط سفارتی حکمت عملی طے کرلی ہے۔

مودی حکومت جس عالمی فورم پراپنے دہشت گرد کی سزا کا معاملہ اٹھائے گی وفاقی حکومت اسی فورم پر بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کے پاکستان میں دہشت گردی کرانے میں مودی حکومت اور خفیہ ایجنسی 'را' کے ملوث ہونے کے اعترافی بیانات اور ثبوت پیش کریگی۔

ادھر وفاقی حکومت نے دفترخارجہ کو ہدایت جاری کردی ہیں کہ بھارتی پروپیگنڈے کا موثر سفارتی جواب دیا جائے اور اس معاملے پر پاکستان کے موقف سے عالمی برادری کو آگاہ کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ سے مطالبہ کرسکتا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کرانے میں ملوث ہونے کے ثبوتوں کی روشنی میں مودی حکومت کے خلاف عالمی سطح پر پاپندیاں عائد کی جائیں۔

علاوہ ازیں پاکستان کی جانب سے سفارتی مہم کے دوران بھارت کی مقبوصہ کشمیر میں جاری جارحیت اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا معاملہ بھی عالمی برادری کے سامنے اٹھایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں