مسلح افواج ہرقسم کےچیلنجزسےنمٹنےکی صلاحیت رکھتی ہے وزیراعظم

پاکستان امن پسندملک ہے اور خصوصاً پڑوسی ملکوں سےاچھے تعلقات چاہتا ہے، وزیراعظم


ویب ڈیسک April 11, 2017
پاکستان امن پسندملک ہے اور خصوصاً پڑوسی ملکوں سےاچھے تعلقات چاہتا ہے، وزیراعظم، فوٹو؛ پی آئی ڈی

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے کے تمام ممالک سمیت دنیا سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے بالخصوص ہمسایوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہیں تاہم ملکی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔

پاکستان ائیرفورس اکیڈمی رسالپورمیں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ رسالپور اکیڈمی کیڈٹس کو اعلیٰ معیار کی تربیت فراہم کررہی ہے جب کہ کامیابی کے لیے کوئی مختصر راستہ نہیں اور آپ پر ملک کے دفاع کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر امن اور ذمہ دار ملک ہونے کے ساتھ ساتھ امن پالیسی پر عمل پیرا ہے، پاکستان خطے کے تمام ممالک سمیت دنیا سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے بالخصوص ہمسایوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہیں تاہم ملکی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : رسالپورمیں 113 ایوی ایشن کیڈٹس گریجویٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور مسلح افواج بھی ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں جب کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کا کلیدی کردار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں