بھارتی بحریہ نے10پاکستانی ماہی گیرپکڑ لیے لانچ پر بھی قبضہ

سمندری حدودکی خلاف ورزی کا الزام،ماہی گیرکاجرکے قریب مچھلی کاشکارکررہے تھے


INP January 17, 2013
سمندری حدودکی خلاف ورزی کا الزام،ماہی گیرکاجرکے قریب مچھلی کاشکارکررہے تھے ، فوٹو : ای پی اے ، فائل

بھارتی بحریہ نے سمندری حدودکی خلاف ورزی کے الزام میں 10 پاکستانی ماہی گیروں کوگرفتارکرکے ان کی لانچ قبضے میں لے لی۔

بدھ کوپاکستانی ماہی گیرکاجرکریک کے قریب مچھلی کاشکارکررہے تھے کہ اس دوران بھارتی بحریہ کے اہلکاروں نے ان پرفائرنگ کردی جس کے بعدبھارتی بحریہ کے اہلکار انھیں گرفتارکرکے لے گئے جبکہ ان کی لانچ الحسین کوبھی قبضے میں لے لیاگیا۔

4

لانچ میں دس ماہی گیر سوار تھے۔ ماہی گیروں کاتعلق کیٹی بندراورکھارورجھان کے گاؤں یوسف کا تیارسے تھا۔ماہی گیروں کے لواحقین نے حکومت پاکستان نے اپنے پیاروں کی رہائی کیلیے کرداراداکرنے کی اپیل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں